Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    اسلام آباد پولیس کا پریس کلب دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا، صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت

    اکتوبر 2, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ میں ڈینگی وائرس نے پورے ضلع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ہزاروں افراد متاثر

    اکتوبر 2, 2025
    فیچرڈ

    ناران میں راستہ بھٹکنے والی جرمن خاتون سیاح کو ریسکیو کر لیا گیا

    اکتوبر 2, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 2, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات
    بین الاقوامی ستمبر 26, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات

    ستمبر 26, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif and Field Marshal Asim Munir meet with the US President
    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی، اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کی ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا علم بردار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

    وزیراعظم آفس کے جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی ۔

    وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو  امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور پاک بھارت سیزفائر میں ان کی جرات مندانہ قیادت اور فیصلہ کن کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا میں ایک بڑے سانحے کو ٹالا جا سکا ۔

    مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کی، بالخصوص نیویارک میں مسلم دنیا کے اہم رہنماؤں کو مدعو کر کے امن کے قیام کے لیے جامع مشاورت کو قابلِ تحسین قرار دیا ۔

    وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان رواں سال ہونے والے ٹیرف معاہدے پر بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک امریکا دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

    اس موقع پر انہوں نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سلامتی اور انسداد دہشتگردی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کردار کی توثیق پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی و انٹیلیجنس کے شعبوں  میں تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم کالعدم قرار
    Next Article اسلام آباد:ضلعی ججز کی سکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی کو شوکاز نوٹس جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسلام آباد پولیس کا پریس کلب دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا، صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت

    اکتوبر 2, 2025

    مانسہرہ میں ڈینگی وائرس نے پورے ضلع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ہزاروں افراد متاثر

    اکتوبر 2, 2025

    ناران میں راستہ بھٹکنے والی جرمن خاتون سیاح کو ریسکیو کر لیا گیا

    اکتوبر 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    اسلام آباد پولیس کا پریس کلب دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا، صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت

    اکتوبر 2, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ میں ڈینگی وائرس نے پورے ضلع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ہزاروں افراد متاثر

    اکتوبر 2, 2025
    فیچرڈ

    ناران میں راستہ بھٹکنے والی جرمن خاتون سیاح کو ریسکیو کر لیا گیا

    اکتوبر 2, 2025
    بین الاقوامی

    اسرائیلی فورسز کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، مشتاق احمد سمیت 200 سے زائد گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج

    اکتوبر 2, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    پوٹھوہار

    حسن ابدال میں ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

    ستمبر 30, 2025
    خاص خبریں

    بھارت نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیکر ایشیاکپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

    ستمبر 28, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    اسلام آباد پولیس کا پریس کلب دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا، صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت

    اکتوبر 2, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ میں ڈینگی وائرس نے پورے ضلع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ہزاروں افراد متاثر

    اکتوبر 2, 2025
    فیچرڈ

    ناران میں راستہ بھٹکنے والی جرمن خاتون سیاح کو ریسکیو کر لیا گیا

    اکتوبر 2, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.