پولیس کے مطابق صدر واہ کے علاقہ میں ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،ڈاکوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل سید سجاد شہید ہو گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوں کی فائرنگ کے بعد فوری جوابی کارروائی کی گئی ، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک ہوگیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اور مطلوب تھا، واقعےکی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
پولیس کا مزید بتانا تھا کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔