برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام 61 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ طیارہ، دوپہر 1:30 بجے کے قریب ونہیڈو قصبے میں گر گیا۔ایئر لائن ووپاس (Voepass) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کہا گیا ہے کہ کمپنی کو یہ بتاتے ہوئے تہایت ہی افسوس ہے کہ جہاز میں موجود تمام 61 مسافر افراد جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ووپاس کے جاری کردہ بیان کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 62 کی ابتدائی تشخیص سے کم ہو گئی۔ کمپنی کے مطابق جہاز میں 57 مسافر اور عملے کے چار ارکان شامل تھے۔اس حادثے کی فوٹیج کو سوشل میڈیا پر شیر کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ڈرامائی فوٹیج میں طیارے کے گرتے ہوئے اور زمین پر آگ کے شعلوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیوز کے مطابق طیارہ زمین سے ٹکرانے سے پہلے آسمان سے باہر نکلتا ہے جب کہ اس کے ساتھ ہی لوگ خوف سے چیخ رہے تھے۔Flightradar24 ڈیٹا کے مطابق یہ پرواز برازیل کی ریاست پارانا کے شہر کاسکاویل سے روانہ ہوئی تھی اور ریاست ساؤ پالو میں گوارولہوس جا رہی تھی، جب طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے سے کچھ دیر پہلے ہی سگنل کو کھو دیا۔