Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان

    جولائی 29, 2026
    آزاد کشمیر

    کالعدم ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے احتجاج میں فتنۃ الخوارج کے لوگ شامل ہونے کا انکشاف

    جولائی 29, 2026
    بلوچستان

    خيبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز کے دوران 32 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»پاکستان کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوچکی ہے،وزیراعظم شہبازشریف
    فیچرڈ جنوری 8, 2025

    پاکستان کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوچکی ہے،وزیراعظم شہبازشریف

    جنوری 8, 2025Updated:جنوری 8, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan's economy has stood on its feet, Prime Minister Shehbaz Sharif
    ہم آئی ایم ایف پروگرام کے مرحلے میں ہیں، ہمیں ان کی شرائط کو پورا کرنا ہے ،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا  ہے کہ معاشی ترقی کا آغاز ہوچکا ہے،ملک میں معاشی استحکام آنے پر تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں ،معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں، اپنے سیاسی کریئر میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ کا دورہ کرنے پر خوشی ہوئی ہے ۔

    کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا کہ ’’اڑان پاکستان‘‘ پروگرام کی طرح ماضی میں بھی خوش نما پروگرام دیکھے اور سنے گئے، مذکورہ پروگرام سے ملک کو معاشی ترقی ملے گی اور سماجی خوشحالی آئے گی، اب ہمیں ترقی کی طرف بڑھنا ہے ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہورہی ہے، ہمارا ہدف معاشی نمو ہے، ملک کو ترقی کے راستے پر لے جانے کے لیے تیار ہوں، معیشت میں مزید ترقی کے لیے ماہر معیشت ہماری رہنمائی فرمائیں ،کراچی شہر روشنیوں کا شہر ہے، ایک زمانے میں اس کی رونقیں ختم ہوچکی تھی لیکن شکر ہے امن بحال ہوا، صوبائی دارالحکومت ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اگر کہا جائے کہ ہر چیز اچھی ہے تو ہم احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، اگر ہم حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے اعداد و شمار دکھائیں گے، اچھی چیزوں کو سراہیں گے اور برے کو ٹھیک کرنے کا مشورہ دیں گے تو ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے تمام تجربہ کار لوگوں کے مشورے درکار ہوں گے، ٹیکس کے حوالے سے معاملات روز روشن کی طرح عیاں ہیں، ہمارے ٹیکس سلیب کاروبار کو نہیں چلنے دیں گے اور سرمایہ کاری کو فروغ نہیں کریں گے لیکن ہم آئی ایم ایف پروگرام کے مرحلے میں ہیں، ہمیں ان کی شرائط کو پورا کرنا ہے ۔

    اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےاپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم ہوچکی، اب مایوسی کی کوئی بات نہیں رہی، پاکستان جلد کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا، اسٹاک مارکیٹ کو 100 ارب روپے پر چھوڑ کر گیا تھا،جو کام 25 سالوں میں نہ ہوسکا وہ ہم نے کیا، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، 130 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ہے، 9 سال پہلے لگایا گی اتمام اسٹاک مارکیٹ کے انضمام کا پودا تناور درخت بن چکا ہے ۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ  پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے، سٹاک مارکیٹ میں بہتری ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، آئی ایم ایف کے معاہدے سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی ہے، حکومت ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کررہی ہے، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں میں اصلاحات پر کام شروع کردیا گیا ہے، سہ ماہی بنیادوں پر معاشی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں، معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیدیا
    Next Article شدید مالی بحران،پی ٹی آئی نے اپنے ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز سے فنڈز مانگ لیے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان

    جولائی 29, 2026

    کالعدم ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے احتجاج میں فتنۃ الخوارج کے لوگ شامل ہونے کا انکشاف

    جولائی 29, 2026

    خيبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز کے دوران 32 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان

    جولائی 29, 2026
    آزاد کشمیر

    کالعدم ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے احتجاج میں فتنۃ الخوارج کے لوگ شامل ہونے کا انکشاف

    جولائی 29, 2026
    بلوچستان

    خيبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز کے دوران 32 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 29, 2026
    بین الاقوامی

    الخدمت اسکالرشپ پروگرام کے تحت 38 فلسطینی طلبہ نے بی ڈی ایس مکمل کرلیا

    جولائی 29, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 29, 2026

    وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ نتائج 2026 جاری کر دیے

    اسلام آباد

    اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم  نے نہم اور دہم…

    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا: 4 ہزار مشتبہ شناختی کارڈز کی جانچ شروع، متعلقہ افراد کو نوٹس جاری

    جولائی 28, 2026
    حکومت

    مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جولائی 24, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان

    جولائی 29, 2026
    آزاد کشمیر

    کالعدم ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے احتجاج میں فتنۃ الخوارج کے لوگ شامل ہونے کا انکشاف

    جولائی 29, 2026
    بلوچستان

    خيبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز کے دوران 32 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 29, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.