امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ، یہ مذاکرات کل ہفتے کو بھی جاری رہ سکتے ہیں ۔
اسلام آباد: معتبر ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر مذاکرات آج اور اہم مرکزی مرحلہ ہفتے کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے قبل اسلام آباد بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔
مذاکرات میں امریکی مذاکراتی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی مذاکرات کار سٹیو وٹکوف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر حصہ لے رہے ہیں ۔
ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کررہے ہیں ، پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر حصہ لے رہے ہیں ۔


