Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    گلگت کے مضافاتی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی

    جولائی 12, 2025
    خاص خبریں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفر آباد کا دورہ

    جولائی 12, 2025
    خاص خبریں

    بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی پراکسیز ملوث ہیں، دفتر خارجہ

    جولائی 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے27 سال مکمل، یوم تکبیر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
    خاص خبریں مئی 28, 2025

    پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے27 سال مکمل، یوم تکبیر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

    مئی 28, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Twenty-seven years since Pakistan became a nuclear power, Takbeer Day was celebrated with great enthusiasm
    آج سے 27 برس قبل پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور مسلمان ممالک میں پہلی ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا ، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں آج ’یوم تکبیر‘ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں آج کے دن  اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور دل کی گہرائیوں سے پوری قوم، پاکستان سے محبت کرنے والوں کو یوم تکبیر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں کیونکہ آج سے 27 برس قبل پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور مسلمان ممالک میں پہلی ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا ۔

    انہوں نے کہا کہ اس بار پاکستان ‘یومِ تکبیر’ ایک اہم اور تاریخی موقع پر منارہا ہے جب بھارت کی مسلط کردہ بلاجواز جنگ میں، پاکستان اللہ تعالی کے فضل وکرم سے 6 سے 10 مئی کے معرکہء حق میں سرخرو اور فتح یاب ہوا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ فتح مبین سے سرشار قوم کے لیے یوم تکبیر کی مسرتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جس پر ہم رب ِعظیم کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیشہ پاکستانی قوم کو اپنے خصوصی کرم سے سرفراز فرمایا ہے ۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مئی 1998 میں پوکھران میں بھارت نے پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کی سلامتی، دفاع اور خودمختاری کے لئے چیلنج پیدا کردیا تھا، جس پر میرے قائد اور اُس وقت کے وزیراعظم محمد نوازشریف نے پوری قوم کی امنگوں اور قومی مفادات کی ترجمانی کی، اقتصادی پابندیوں، دباﺅ، دھمکیوں اور لالچ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے، 1998 میں بھارت کے پانچ کے مقابلے میں چھ دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی ملک اور جغرافیائی سرحدوں کو ہمیشہ کے لئے ناقابل تسخیر بنا دیا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ،ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر نواز شریف تک جنہوں نے اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا انہیں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔ بلوچستان میں چاغی کے پہاڑوں سے اللہ اکبر کی بلند ہونے والی صَدا آج بھی پاکستانی قوم کا عہد بن کر گونج رہی ہے اور اس مقصد کے لئے پورا پاکستان متحد تھا ۔ یہی شاندار روایت بھارت کے حالیہ بلا جواز حملوں کے خلاف قوم نے ایک مرتبہ پھر دہرائی ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آج کے یومِ عظیم پر میں، ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقارعلی بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سائنسدانوں، انجینئرز ، افواج پاکستان اور قومی اداروں سمیت اس پروگرام میں اپنا حصہ ڈالنے والے تمام معماروں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ میں قوم کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے جوہری پروگرام کی تکمیل کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں اور اپنے عزم وہمت کی قابل فخر داستان لکھی۔ میں اپنی مسلح افواج کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کی بھرپور حفاظت کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleہزارہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی،کئی گھروں کو نقصان
    Next Article آزاد کشمیر میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری،ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار جاں بحق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    گلگت کے مضافاتی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی

    جولائی 12, 2025

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفر آباد کا دورہ

    جولائی 12, 2025

    بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی پراکسیز ملوث ہیں، دفتر خارجہ

    جولائی 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    گلگت کے مضافاتی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی

    جولائی 12, 2025
    خاص خبریں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفر آباد کا دورہ

    جولائی 12, 2025
    خاص خبریں

    بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی پراکسیز ملوث ہیں، دفتر خارجہ

    جولائی 12, 2025
    پوٹھوہار

    بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث ایف آئی اے کے 2 اہلکار گرفتار

    جولائی 11, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 9, 2025

    ہری پور: پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    خاص خبریں

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں…

    خاص خبریں

    مانسہرہ: جبوڑی سچاں میں مسافر کوچ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، ایک مسافر جاں بحق

    جولائی 9, 2025
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    گلگت کے مضافاتی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی

    جولائی 12, 2025
    خاص خبریں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفر آباد کا دورہ

    جولائی 12, 2025
    خاص خبریں

    بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی پراکسیز ملوث ہیں، دفتر خارجہ

    جولائی 12, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.