گلگت بلتستان میں پاک فوج نے کامیاب ہیلی ریسکیو مشن کے دوران ایک بزرگ مریض نور محمد کو قمری سے مِنی مرگ منتقل کر دیا ہے۔نور محمد فالج کے مریض ہیں جو سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے علاج کی سہولت سے محروم تھے۔اب منی مرگ آرمی میڈکل کیمپ میں ان کا علاج جاری ہے۔کٹھن ایویکوایشن مشن کی کامیابی پر زیر علاج مریض کے اہل خانہ نے پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور فوج کی بے لوث قربانیوں کو خوب سراہا۔“دو دن پہلے جب ہمارے مریض کو اٹیک ہوا تو منی مرگ ہسپتال جانے کے تمام راستے بند تھے۔