راولپنڈی کے تنور مالکان نے روٹی کی قیمت 16روپے کرنے سے انکارکر دیا اور یوں راولپنڈی میں روٹی سستی کرنے کے مریم نواز کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق تنورمالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت 3گنا بڑھا کر اگر ایک فیصد کم کی ہے تو روٹی سستی کیسے ہو گی ؟ مہنگائی کے باعث روٹی سستی کرنا ممکن نہیں،گیس اور بجلی کی قیمت بھی زیادہ ہے۔حکومت سیاست کرنے کے بجائے آٹے کیساتھ دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی کم کرے۔