تھانہ بٹل کی حدود بانڈہ جالگلی افسوس ناک ٹریفک حادثہ ایک جانبحق سات افراد زخمی۔
معلومات کے مطابق آج صبح بانڈہ جالگلی سے شنکیاری جانے والی جیپ کلاں ڈھکی بانڈہ جالگلی کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس سے حاجی محمد فیاض نامی شخص موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ جیپ میں موجود تین عورتوں اور ایک بچے سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے فوری طور پر نکال کر شنکیاری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال اور پھر کچھ زخمیوں کو ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔
زخمیوں کے ساتھ موجود شخص نے بتایا کہ ابھی زخمیوں میں تین عورتیں شامل ہیں جو مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور بیہوش ہیں جبکہ دیگر زخمیوں میں وقاص ۔ صادق ۔ اعجاز ۔محمد ایوب اور جیپ ڈرائیور اسلم شامل ہیں جنہیں ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کر دیا گیا۔