Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    راولاکوٹ میں بارشوں کی تباہ کاریاں، خاتون لیکچرار گل لالہ جان کی بازی ہار گئیں

    اگست 18, 2025
    خاص خبریں

    موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلگت بلتستان، آزاد کشمیر خطرے کی زد میں

    اگست 18, 2025
    پوٹھوہار

    مری میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشے پر اسکولز دو روز کے لیے بند

    اگست 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»قومی سلامتی کمیٹی کی ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت
    فیچرڈ جون 23, 2025

    قومی سلامتی کمیٹی کی ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

    جون 23, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    National Security Committee strongly condemns US attacks on Iran's nuclear facilities
    قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی حملوں کے بعد ایران کے دفاع کے حق کی توثیق کر دی،اعلامیہ این ایس سی
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، فیلڈ مارشل عاصم منیر ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں سروسز چیف نے شرکت کی ۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ پاکستان نے ایران کی جانب سے دفاع کی بھرپور توثیق کی ہے ۔

    اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کی ۔

    اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے حملوں پر  افسوس کا اظہار کیا کہ اور مؤقف اپنایا کہ ان حملوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان تعمیری مذاکراتی عمل کے دوران کیے گئےغیر ذمہ دارانہ اقدامات نے کشیدگی میں شدید اضافہ کر دیا ہے اور خطے میں بڑے پیمانے پر تنازعے کے خدشات کو جنم دیا ہے جس سے مکالمے اور سفارت کاری کے امکانات کمزور ہوگئے ہیں ۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کے حقِ دفاع کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی بھرپور توثیق کی۔ کمیٹی نے ایرانی حکومت اور عوام سے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

    اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے 22 جون کو فردو، نطنز اور اصفہان میں ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے بعد ممکنہ مزید کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا جبکہ ان حملوں کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ۔

    اجلاس میں  اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ پاکستان متعلقہ فریقین کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے اس تنازعے کا حل تلاش کریں، کمیٹی نے بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی پاسداری کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآزاد کشمیر: برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق تیسرے نوجوان کی لاش کو 4 ماہ کے بعد نکال لیا گیا
    Next Article گلگت بلتستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلگت بلتستان، آزاد کشمیر خطرے کی زد میں

    اگست 18, 2025

    مری میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشے پر اسکولز دو روز کے لیے بند

    اگست 18, 2025

    گلگت: شاہراہ سکردو میں اونچے درجے کا سیلاب، کئی دکانیں اور ہوٹل زد میں آگئے، کئی سیاح پھنس گئے

    اگست 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    راولاکوٹ میں بارشوں کی تباہ کاریاں، خاتون لیکچرار گل لالہ جان کی بازی ہار گئیں

    اگست 18, 2025
    خاص خبریں

    موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلگت بلتستان، آزاد کشمیر خطرے کی زد میں

    اگست 18, 2025
    پوٹھوہار

    مری میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشے پر اسکولز دو روز کے لیے بند

    اگست 18, 2025
    خاص خبریں

    گلگت: شاہراہ سکردو میں اونچے درجے کا سیلاب، کئی دکانیں اور ہوٹل زد میں آگئے، کئی سیاح پھنس گئے

    اگست 16, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں پھنسے 700 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا

    اگست 15, 2025
    خاص خبریں

    گلگت بلتستان میں ششپر گلیشئیر پگھلنے کے ساتھ تباہی کا سلسلہ جاری، متعدد گھر تباہ

    اگست 13, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    راولاکوٹ میں بارشوں کی تباہ کاریاں، خاتون لیکچرار گل لالہ جان کی بازی ہار گئیں

    اگست 18, 2025
    خاص خبریں

    موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلگت بلتستان، آزاد کشمیر خطرے کی زد میں

    اگست 18, 2025
    پوٹھوہار

    مری میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشے پر اسکولز دو روز کے لیے بند

    اگست 18, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.