Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    امن

    ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا پاکستان کی سفارتی کامیابی پر شاندار خراجِ تحسین اور پاکستانی حکومت اور قوم کو مبارکباد

    اپریل 10, 2026
    Uncategorized

    وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، مذاکرات کی تیاریوں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    اپریل 10, 2026
    بین الاقوامی

    سخت معاشی پالیسیوں اور اصلاحات نے پاکستانی معیشت کو سہارا دیا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے بارے معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری

    اپریل 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اپریل 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»بالاکوٹ میں بارہ سالہ بچی کے قتل کا ڈراپ سین، سگی ماں ہی قاتلہ نکلی
    پوٹھوہار جولائی 27, 2024

    بالاکوٹ میں بارہ سالہ بچی کے قتل کا ڈراپ سین، سگی ماں ہی قاتلہ نکلی

    جولائی 27, 2024Updated:جولائی 27, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Mother arrested for murder of 12-year-old girl in Balakot
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    تین روز پہلے بالاکوٹ میں ملنے والی بچی کی نعش کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بچی کے قتل کے الزام میں اس کے سگے ماں اور باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بچی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ماں نے گلا دبا کر قتل کیا مزید تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تین دن قبل بارہ سالہ نور حرم کی نعش پودینہ بیلہ بالاکوٹ سے برآمد ہو ٸی تھی ,مقتولہ کا تعلق نکہ پانی سے ہے جس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ مانگل میں درج کرواٸی گئی تھی۔ پولیس نے دوران تفتیش بچی کے قتل کے الزام میں سگے والد اور والدہ کو گرفتار کر لیا۔ اس بارے میں تھانہ مانگل پولیس ذرائع کے مطابق 23 جولائی کی رات گیارہ بجے تھانہ مانگل میں درج ہونے والی رپورٹ کے مطابق 12 سالہ نور حرم دختر شاہد سکنہ نکہ پانی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا وہ گھر سے دن چھ بجے نکل کر گم ہو گئی ہے ۔ جب کہ اس رپورٹ کے درج ہونے سے آٹھ گھنٹے قبل ہی تھانہ بالاکوٹ کی حدود پودینہ بیلہ سے بچی کی نعش برآمد ہوئی جس پر تھانہ بالاکوٹ میں زیر دفعہ 302 ایف آئی آر درج ہو چکی تھی ۔ تھانہ مانگل میں درج رپورٹ کے مطابق نور حرم نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے جب بچی کی نعش ملی تو اس کے کپڑے سرخ تھے ۔ تھانہ مانگل پولیس نے اپنے طور پر تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ بچی کو 23 تاریخ کو ہی اس کی ماں ساتھ لے کر بالاکوٹ کسی زیارت پر گئی تھی ۔ پولیس کو والدہ پر شک ہوا ۔ پولیس نے بچی کے والد شاہد اور اس کی بیوی عذرا بی بی کو گرفتار کر کے گمشدگی کے ڈرامے کا ڈراپ سین کر دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ عذرا بی بی اپنی تیسری بچی کی ذہنی معذوری سے تنگ تھی وقوعہ کے روز وہ بچی کو لے کر بالاکوٹ پہنچی اور بچی کا گلا گھونٹ کر اسے مار ڈالا اور وہیں ایک گھر کے باہر پھینک رہی تھی کہ گھر سے ایک بچہ آ گیا ۔ ملزمہ نے بچے سے کہا کہ میری یہ بچی بے ہوش ہے تم اس کا خیال رکھنا بچی کا والد گاڑی لے کر آئے گا اور ہم اسے ساتھ لے جائیں گے ۔ یہ کہہ کر ملزمہ وہاں سے نکل گئی ۔ بچے نے اپنے گھر والوں کو بتایا جب گھر والوں نے باہر آ کر دیکھا تو بچی مری ہوئی تھی ۔ انہوں نے فوری طور پر بالاکوٹ پولیس کو مطلع کیا۔ دوسری طرف مانگل پولیس کو دوران تفتیش بالاکوٹ سے ملنے والی بچی کی نعش کے حوالے سے معلوم ہوا تو بچی کی شناخت کروا کے تھانہ مانگل نے بچی کی والدہ اور والد دونوں کو گرفتار کر کے بغرض تفتیش مانسہرہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبالاکوٹ میں بارہ سالہ بچی قتل
    Next Article اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی احتجاج کے لیے درخواست نمٹا دی
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    پاکستان دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ،اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی مذاکرات

    اپریل 10, 2026

    پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے، گولڑہ شریف میں سوگ کی فضا

    اپریل 10, 2026

    پاکستان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

    اپریل 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    امن

    ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا پاکستان کی سفارتی کامیابی پر شاندار خراجِ تحسین اور پاکستانی حکومت اور قوم کو مبارکباد

    اپریل 10, 2026
    Uncategorized

    وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، مذاکرات کی تیاریوں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    اپریل 10, 2026
    بین الاقوامی

    سخت معاشی پالیسیوں اور اصلاحات نے پاکستانی معیشت کو سہارا دیا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے بارے معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری

    اپریل 10, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ،اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی مذاکرات

    اپریل 10, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 4, 2026

    جنگ ایران سے، قیمت خلیج سے: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    بلاگ

    ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کو سلامتی کی حکمتِ عملی کہنا حقیقت کو دھندلا دینا…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    بلاگ

    ریاستی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور اشرافیہ کو حاصل مراعات، تحریر: علی شیر

    اپریل 4, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    امن

    ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا پاکستان کی سفارتی کامیابی پر شاندار خراجِ تحسین اور پاکستانی حکومت اور قوم کو مبارکباد

    اپریل 10, 2026
    Uncategorized

    وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، مذاکرات کی تیاریوں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    اپریل 10, 2026
    بین الاقوامی

    سخت معاشی پالیسیوں اور اصلاحات نے پاکستانی معیشت کو سہارا دیا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے بارے معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری

    اپریل 10, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.