Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بابوسر ٹاپ سے اچھی خبر آ گئی، پشاور کے لاپتہ سیاح مل گئے

    جولائی 1, 2025
    پوٹھوہار

    پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ماہِ جون 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری

    جولائی 1, 2025
    خاص خبریں

    بارشوں کی وجہ سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ

    جولائی 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»چترال، مانسہرہ،وادی نیلم،خطہ پوٹھوہار ،گلگت بلتستان او کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں مزید بارش اور ژالہ باری کا امکان
    پوٹھوہار اپریل 18, 2025

    چترال، مانسہرہ،وادی نیلم،خطہ پوٹھوہار ،گلگت بلتستان او کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں مزید بارش اور ژالہ باری کا امکان

    اپریل 18, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    More rain and hail are expected in Chitral, Mansehra, Neelum Valley, Potohar region, Gilgit-Baltistan and Kashmir, including other areas.
    چارسدہ کی تحصیل تنگی میں آسمانی بجلی گرنے سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول یشور، چارسدہ، سوات اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے اور سولر پینل ٹوٹ گئے ۔

    صوبے کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے تیار فصلوں اور پھلوں کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، چارسدہ کی تحصیل تنگی میں آسمانی بجلی گرنے سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

    اسی طرح رستم کے ٹائپ ڈی ہسپتال کے اندر آسمانی بجلی گرنے سے درخت گر گئے، ہسپتال انتظامیہ اور علاقہ مکینوں نے درخت سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا ،ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شاہنواز کا کہنا تھا کہ تیز بارش کے دوران درخت پر  آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی تھی ۔

    این ڈی ایم اے کے این ای او سی کی جانب سے پنجاب، اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات میں ممکنہ موسم کی صورت حال پر ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور مختلف علاقوں میں اگلے 12گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، آندھی اور متعد د مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

    ایڈوائزری کے مطابق بالائی پنجاب میں اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، وسطی پنجاب میں فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور آندھی کا امکان ہے ۔

    این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش اور طوفانی ہوائیں کمزور درختوں کے گرنے کے باعث بجلی کی بندش اور آندھی اور ژالہ باری کے باعث کمزور عمارتوں، چھتوں، گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔

     شمالی علاقہ جارت بشمول دیر، سوات، کوہستان، چترال، مانسہرہ، کرم، خیبر، مہمند، باجوڑ اور وادی نیلم کے ندی نالوں میں 18 سے 20 اپریل کے دوران ممکنہ سیلابی صورت حال کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں میں شدید بارش اور زالہ باری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو انتباہ جاری کردیا ۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیر خارجہ اسحاق ڈار کل افغانستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
    Next Article پی ایس ایل، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بابوسر ٹاپ سے اچھی خبر آ گئی، پشاور کے لاپتہ سیاح مل گئے

    جولائی 1, 2025

    پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ماہِ جون 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری

    جولائی 1, 2025

    بارشوں کی وجہ سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ

    جولائی 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    بابوسر ٹاپ سے اچھی خبر آ گئی، پشاور کے لاپتہ سیاح مل گئے

    جولائی 1, 2025
    پوٹھوہار

    پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ماہِ جون 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری

    جولائی 1, 2025
    خاص خبریں

    بارشوں کی وجہ سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ

    جولائی 1, 2025
    خاص خبریں

    سکردو میں گزشتہ دو روز سے لاپتہ سیاحوں کی  تلاش کا سلسلہ جاری

    جولائی 1, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    فیچرڈ

    کاغان: سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری،میاں بیوی جاں بحق، بچہ زخمی

    جون 24, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بابوسر ٹاپ سے اچھی خبر آ گئی، پشاور کے لاپتہ سیاح مل گئے

    جولائی 1, 2025
    پوٹھوہار

    پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ماہِ جون 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری

    جولائی 1, 2025
    خاص خبریں

    بارشوں کی وجہ سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ

    جولائی 1, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.