اسلام آباد کے ڈی چوک پر غزہ بچاؤ مارچ کے احتجاج کے باعث پیر کو میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی۔
وہ لوگ جو روزانہ سفر کے لیے میٹرو بسوں پر انحصار کرتے ہیں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ شام کے وقت طے شدہ احتجاج کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر اس کے متعدد اسٹیشنوں کو بند کر دیا گیا ہے۔فی الحال، میٹرو بس سروسز صدر سٹیشن سے فیض احمد فیض سٹیشن کے درمیان کام کر رہی ہیں۔ غزہ بچاؤ مارچ کے دو کارکنوں کی شہادت کے بعد احتجاج کے باعث ڈی سی اسلام آباد کی درخواست پر سروسز بند کر دی گئیں۔