قدم تہوار جشن مے فنگ بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں روائتی جوش اور جزبے کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر فضا رنگ و نور سے جگمگا اٹھی۔
21 دسمبر بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں جشن مے فنگ کے طورپر منایا جاتا ہے جس کا مطلب آگ پھینکنا ہے ۔چونکہ سردی کی شدت 21 دسمبر سے ٹوٹ جاتی ہے اس دن کو لوگ آگ ہاتھوں میں لے کر خوب لطف اندوز ہوتے ہیں ۔اس موقع پر لوگ مختلف ٹولوں میں اونچائی سے مشعل ہے کر گراؤنڈ میں اتر جاتے ہیں اور لوگ ہاتھوں میں مشعل لئے گول دائرے میں رقص پیش کرتے ہیں اور فضا میں فانوس اور پٹاخے چھوڑے جاتے ہیں۔