مانسہرہ این اے 15،پی کے 40 میں پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرز اور قائدین امیدواروں میں ٹکٹ کیلئے جنگ جاری ہے ۔یاد رہے کہ این اے پندرہ سے سابق سینیٹر اعظم سواتی کے کاغزات ریجکٹ ہونے کے بعد جمعیت ف کے شہزادہ گشتاسب الیکشن کھیلنے کیلئے تیارہیں۔ دوسری طرف دیکھا جائے تو پی کے چالیس پر تین امیدوار میدان میں ہیں۔
اسکے علاوہ شکور خان پی ٹی آئی کا ٹکٹ مانگ رہے ہیں جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں کوئی باتیں نہیں کی۔ اس کے ساتھ ساتھ دوسرے امیدوار افتاب شاہ ہیں جنہوں نے عمران خان کےخلاف پریس کانفرس کی تھی تو یاد رہے کہ وہ ٹکٹ کا حق دار نہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا ماننا یے کہ ٹکٹ کا اصل حقدار نظریاتی ورکر ہے۔ اب سرن ویلی سے ہی صوبائی امیدوار پی کے 40 سید طاہر شاہ کاظمی ہیں جو پارٹی کے برے وقت میں فرانس چھوڑ کر پاکستان آ گئے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹکٹ کا فیصلہ نظریاتی ورکرز کے حق میں ہو گا یا قائدین کے۔