مانسہرہ کے علاقے شنکیاری میں محکمہ جنگلات کی اراضی کے پر قائم تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے آپریشن کے خلاف عوام مشتعل ہو گئی،عوام اور انتظامیہ آمنے سامنے آ گئے ۔
مانسہرہ: صوبائی حکومت کی ہدایت پر شنکیاری میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر کئی عرصہ سے قائم تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔
آپریشن کی نگرانی اے سی بفہ پکھل نایاب عباسی کر رہی ہیں، محکمہ جنگلات کی اراضی پر قائم تجاوزات گرانے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔
آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر تجاوزات گرائی گئی ہیں، اس موقع پر تاجر اور انتظامیہ آمنے سامنے آگئے ہیں، حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے ۔
شنکیاری میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر قائم تجاوزات کو ہیوی مشینری کی مدد گرایا جا رہا ہے، اے سی بفہ پکھل نے گزشتہ روز محکمہ ایریگیشن کی اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا تھا ۔


