(اسلام آباد، زین ہاشمی): اسلام آباد پولیس تھانہ ترنول کی بڑی کارروائی, ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔
ڈکیتی، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ کے دو ملزمان گرفتار ہو گئے۔ ملزمان میں ناصر خان افغانی اور شمریز خان شامل تھے۔ ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 6 موٹرسائیکل، متعدد موبائل فون، نقدی برآمد کر لئے گئے۔ واضح رہے کہ ملزمان نے سنیچنگ کی دو وارداتوں کے دوران شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ اسکے علاوہ ملزمان سنیچنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔