مظفرآباد کے سرکاری ہسپتالوں میں فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے غریب عوام مشکلات کا شکار ہیں جبکہ حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے بلند و بانگ دعوے ہی کیے جا رہے ہیں۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ زیراعظم آزاد کشمیر بجٹ سے پہلے صحت کارڈ سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات اور ایمرجنسی میں ادویات مہیا کریں۔ امیدوار اسمبلی حلقہ تین مظفرآباد لیاقت شبیر نے بجٹ سے پہلے مفت ایمرجنسی سروسز، مفت صحت کارڈ مہیا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔