صدہ : لوئر کرم کے علاقوں چارخیل مندوری اور اوچت میں نامعلوم مسلح افراد کی پارہ چنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا ہے ۔
ڈی پی او کرم کے مطابق مسلح افراد نے مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔
پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پر پہنچ چکی ہے ن اور فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔