وادی کاغان کے علاقے پھاگل بازار میں سلنڈر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں سکول کے 3 بچے بھی شامل ہیں ۔
مانسہرہ: ابتدائی معلومات کے مطابق سلنڈر دھماکہ دکان کے اندر ہوا، جس کی زد میں سکول جاتے ہوئے بچے بھی آ گئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں راہ چلتے سکول کے 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
زخمیوں کو ریسکیو نے بالاکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا ،جہاں سے شدید زخمی ہونے والے ایک شخص کو مانسہرہ ہسپتال کے لیے ریفر کر دیا گیا ۔