سکردو: ریسکیو حکام کے مطابق بلتورو گلیشیئر سے جاپانی کوہ پیما کو ریسکیو کر کے سی ایم ایچ سکردو منتقل کر دیا گیا ۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ بلتورو گلیشیئر میں طبی مسائل کا شکار ہونے والے جاپانی سیاح کو پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو منتقل کیا گیا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گمبہ سٹیشن کی ریسکیو ٹیم نے متاثرہ کوہ پیما کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔
غیر ملکی سیاح کو سی ایم ایچ سکردو میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔