پشاور( حسن علیشاہ سے ) 80 اور 90 کی دھائ میں پاکستان فلم انڈسٹری پہ راج کرنیوالا اداکار علی اعجاز جس نے لاتعداد فلموں اور ڈراموں میں منفرد رول کرکے خود کو نہ صرف کامیڈین بلکہ وراسٹایل فنکار منوایا ۔شیدا ٹلی۔۔ دوبئی چلو۔ اور صاحب جی جیسی کلاسیکل فلموں میں لاجواب اداکاری کے جوہر دیکھائے اداکار ننھا۔منور ظریف رنگیلا۔ خلیفہ نزیر۔۔ اقبال بخاری۔۔ جیسے معروف کامیڈین کی موجودگی میں علی اعجاز نے اپنی جگہ بنائ فلموں سے قبل اور بعد میں ٹی وی ڈراموں میں بھی چھائے رھے انکا ایک سیریل ( خواجہ اینڈ سنز) بہت مقبول ھوا علی اعجاز نے اپنی زندگی کے آخری ایام انتہائی کسمپرسی میں بسر کئے طویل عرصہ بستر مرگ پہ رھے اور آخرکار 6 سال قبل 2018 کے ماہ دسمبر میں وفات پائی۔