وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی چلاس میں جی بی سکاوٹس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی مذمت کی ہے ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا جی بی سکاوٹس کے شہید ہونے والے صوبیدار اور حوالدار کو خراج عقیدت ،شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمی ہونے والے جوان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی اور کہا کہ جی بی سکاوٹس کے دونوں شہداءکی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جی بی سکاوٹس کے صوبیدار اور حوالدار نے شہادت کا بلند رتبہ پایا، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ۔