Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    غذر: 300 افراد کی جانیں بچانے والے 3 ہیروز کو وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا

    اگست 24, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، راول ڈیم کے سپل وے کھول دیئے گئے

    اگست 24, 2025
    پوٹھوہار

    مری میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند، ندی نالے بپھر گئے

    اگست 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے کی بھارتی سازشیں
    خاص خبریں فروری 13, 2025

    آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے کی بھارتی سازشیں

    فروری 13, 2025Updated:فروری 13, 20255 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب، بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ادارے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے میں ملوث نکلے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق شواہد کے مطابق 2016ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف سے آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے، چکوٹھی، نیزا پیر، چیریکوٹ، رکھ چکری، دیوا، بٹل، کوٹ کوٹیرہ اور دیگر علاقوں میں بھارتی آئی ای ڈیز ملنے اور پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا، ان بھارتی آئی ای ڈیز دھماکوں کے نتیجے میں اب تک متعدد معصوم شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر تخریبی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بھارت کی ان تخریبی سرگرمیوں میں باغ، بٹل، دیوا اور دیگر علاقوں میں بھارتی آئی ای ڈیز، ہتھیار اور منشیات کی نقل و حمل کی جارہی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 4 تا 6 فروری 2025ء کے دوران بٹل سیکٹر اور راولاکوٹ کے علاقے میں 4 بھارتی آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں جبکہ دھماکے سے ایک شہری شہید ہوا، 12 فروری 2025ء کو بھارتی فوج نے دیوا اور باگسر سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں دو جوان زخمی ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پونچھ، باغ، کوٹلی، میرپور اور راولاکوٹ میں بدامنی پھیلانے اور بھارتی آئی ای ڈیز کی نقل و حمل پر بھارت سے احتجاج بھی کیا گیا، پاکستان نے ان علاقوں میں موجود اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ بھارتی تخریبی سرگرمیوں کے شواہد کا تبادلہ بھی کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی فوج پر دراندازی کے جھوٹے الزامات کیلئے فالس فلیگ آپریشنز اور جعلی مقابلے کئے جاتے رہے ہیں، بھارتی فوج نے متعدد افسران جن میں 3 راجپوت، 12 جاٹ اور دیگر یونٹس کو منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کیلئے فوجی ذرائع استعمال کرنے پر سزائیں بھی دیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبل ایجنٹوں کے ذریعے اسلحے کی کھیپ کو بھارتی سرحدی یونٹس کیساتھ مل کر اسمگل کیا جاتا ہے تاکہ ان کو پاکستانی ہتھیار ثابت کیا جائے، بھارتی فوج بعد میں ان ڈبل ایجنٹوں کو پاکستانی ظاہر کرکے مالی انعامات کیلئے مار دیتی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2022ء میں ایک ویڈیو میں شہری نے بھارتی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کردیا جو اسلحہ کا ذخیرہ چھپانے کی کوشش کررہا تھا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج میں بددلی کی وجہ سے ہر سال خودکشی کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، خودکشی کے واقعات کو بھارتی فوج تحقیقات سے بچنے کیلئے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کا نام دے دیتی ہے۔

    دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کے دیگر ممالک میں دراندازی اور تخریبی سرگرمیاں کے ناقابل تردید شواہد کی تاریخ موجود ہے، بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آئی ڈی ایز اور ہتھیاروں کی نقل و حمل خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، بھارتی فوج کے منظم ہتھکنڈے بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہیں۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اختلاف رائے رکھنے والوں کو قید جبکہ مقامی لوگوں کی املاک پر قبضہ کررہا ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا استحصال کیا جارہا ہے، بھارت اس طرح کی حرکات کرکے دراصل مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کررہا ہے۔

    دفاعی ماہرین نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات عائد کرنا اپنی دہشت گردی کی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کا حربہ ہے، بھارت کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں بدامنی پیدا کرکے عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے، بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں پاکستان کو اشتعال دلانے اور کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔

    دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ بھارتی فوج جعلی مقابلوں سے پاکستان پر دراندازی کے بے بنیاد الزامات کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے، مودی کے دورۂ امریکا سے قبل بھارت سازشیں کررہا ہے تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر دہشتگردی کی حمایت کرنیوالا ثابت کرسکے، بھارت کے کینیڈا، امریکا، برطانیہ اور آسڑیلیا میں بھی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے تخریبی سرگرمیوں کے شواہد ملے ہیں۔

    دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کا قتل اور امریکا میں گروپتونت سنگھ پنن کے قتل کی سازش اس سلسلے کی کڑی ہے، بھارت کو ادراک ہونا چاہئے کہ ایسی سرگرمیاں بحران کو بڑھا سکتی ہیں، جس سے علاقائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، بھارت کو یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ پاکستان بھی اسی انداز میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات
    Next Article خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 13 دہشتگرد ہلاک،اسلحہ برآمد
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    غذر: 300 افراد کی جانیں بچانے والے 3 ہیروز کو وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا

    اگست 24, 2025

    اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، راول ڈیم کے سپل وے کھول دیئے گئے

    اگست 24, 2025

    مری میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند، ندی نالے بپھر گئے

    اگست 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    غذر: 300 افراد کی جانیں بچانے والے 3 ہیروز کو وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا

    اگست 24, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، راول ڈیم کے سپل وے کھول دیئے گئے

    اگست 24, 2025
    پوٹھوہار

    مری میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند، ندی نالے بپھر گئے

    اگست 24, 2025
    خاص خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کی گلیشیئر پھٹنے کی اطلاع دیکر سیکڑوں جانیں بچانیوالے وصیت خان کو خراج تحسین

    اگست 24, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    شوبز

    کے ٹو ٹیلی ویژن کا خوبصورت شو "پنجاب دے رنگ” ندا عمران اور عماد کے ساتھ

    اگست 22, 2025
    بلاگ

    کراچی بارش میں نہیں، حکومتی نااہلی کے سمندر میں ڈوب گیا.تحریر: شیر علی انجم

    اگست 20, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    غذر: 300 افراد کی جانیں بچانے والے 3 ہیروز کو وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا

    اگست 24, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، راول ڈیم کے سپل وے کھول دیئے گئے

    اگست 24, 2025
    پوٹھوہار

    مری میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند، ندی نالے بپھر گئے

    اگست 24, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.