Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    اسلام آباد اور پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گھر سے 8 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»قومی خبریں»عمران خان کو یوکرین کے صدر کيساتھ ٹرمپ کے رویے سے سبق سیکھنا چاہیے، امير مقام
    قومی خبریں مارچ 2, 2025

    عمران خان کو یوکرین کے صدر کيساتھ ٹرمپ کے رویے سے سبق سیکھنا چاہیے، امير مقام

    مارچ 2, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Imran Khan should learn from Trump's behavior with Ukrainian President, Federal Minister
    اگر اتحاد بنانا ہے تو ملک میں دہشت گردی، معاشی استحکام، اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بنایا جائے ،وفاقی وزیر کی اپوزیشن پر تنقید
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران اور مسلم ليګ ن کے صوبائي صدر  انجینئر امیر مقام نے اسلام پور میں نادرا رجسٹریشن سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کرليا ۔اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقي وزير امير مقام نے کہا کہ عمران نیازی کو ٹرمپ کے یوکرین کے صدر کے ساتھ رویے سے سبق سیکھنا چاہیے، ان کے تحریر کردہ خطوط کا کوئی مستقبل نہیں، کیونکہ ان کا مقدر صرف ردی کی ٹوکری ہے ۔

    انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی بحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ مہنگائی میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کی بحالی اس کا واضح ثبوت ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، جس کے نتائج جلد مزید نمایاں ہوں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی خدمت میں مصروف ہیں، پنجاب میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور سوشل ویلفیئر کے منصوبے برق رفتاری سے مکمل کیے جا رہے ہیں، جس سے عوام کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے ۔

    امير مقام نے کہا که قائد نواز شریف کا وژن پاکستان کو ترقی کی راہ پر واپس لانا ہے، اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت اسی وژن کے تحت کام کر رہی ہے۔ نواز شریف نے ہمیشہ عوامی خدمت، معاشی ترقی اور ملکی استحکام کو ترجیح دی، اور آج ان کے وژن کے مطابق ملک کو دوبارہ ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا گیا ہے ۔

    انہوں نے اپوزیشن کے حالیہ اتحادوں کو ذاتی مفادات پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام ان کے اصل عزائم سے بخوبی واقف ہیں، یہ اتحاد کسی پائیدار مقصد کے لیے نہیں بلکہ محض ذاتی مفادات کے حصول کے لیے بن رہے ہیں۔ اگر اتحاد بنانا ہے تو ملک میں دہشت گردی، معاشی استحکام، اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بنایا جائے ۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو سول ملٹری الائنس ہضم نہیں ہو رہا اور وہ اس حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہی ہے۔، اگلے عام انتخابات 2029 میں ہی ہوں گے، اپوزیشن کو انتظار کرنا ہوگا ۔

    انہوں نے خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس صوبے کے عوام کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں، یہ محض اقتدار کے حصول میں مصروف ہیں۔ پہلے اسلام آباد پر قبضے کے خواب دیکھ رہے تھے، اب وزارتوں کے لیے سرگرداں ہیں، مگر خیبرپختونخوا کے عوام کی کوئی پرواہ نہیں ۔

    انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کی حقیقت جان چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی مقبولیت کا گراف تیزی سے گر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے بھی پی ٹی آئی کی کال کو مسترد کر دیا ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام اب ان کی حقیقت جان چکے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleرمضان شروع ہوتے ہی ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
    Next Article چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025

    جنگیں درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    جولائی 7, 2025

    آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں یوم عاشور کے تمام جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر

    جولائی 6, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    اسلام آباد اور پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گھر سے 8 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025
    فیچرڈ

    گلگت: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شاہراہ قراقرم تین روز کیلئے بند

    جولائی 7, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 4, 2025

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ، آبادیوں کو الرٹ جاری

    خاص خبریں

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ کے…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:پولیس اعلیٰ حکام کا دس محرم الحرام جلوس روٹس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    جولائی 6, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    اسلام آباد اور پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گھر سے 8 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.