Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، کورکمانڈرز کانفرنس

    جولائی 6, 2026
    ایران

    ایران کا شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں پاکستانی اعلیٰ قیادت کی شرکت پر اظہارِ تشکر

    جولائی 6, 2026
    خاص خبریں

    سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی بقا کی شہ رگ ہے جس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    جولائی 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»عمران خان نے ایک بار پھر پاک فوج کو نشانے پر رکھ لیا
    خاص خبریں اپریل 6, 2024

    عمران خان نے ایک بار پھر پاک فوج کو نشانے پر رکھ لیا

    اپریل 6, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Imran Khan once again targeted the Pakistan Army
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر فوج کو نشانے پر رکھ لیا۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فوج کا امیج اس دن خراب ہوا جب یہ چوروں کے ساتھ بیٹھی، جو مشرقی پاکستان میں ہوا وہی آج ہو رہا ہے، مشرقی پاکستان کی طرح ہمارا مینڈیٹ کم کرکے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں گراف جیولری سیٹ کی مالیت تین ارب ظاہر کر کے ہمیں سزا دی گئی ہم نے گراف جیولری سیٹ کی مزید تین جگہ سے کوٹیشنز حاصل کیں جس کے مطابق اس سیٹ کی قیمت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس بنانے پر چیئرمین نیب اور انعام شاہ کے خلاف کیس کروں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے مجھے توڑنے کے لیے توشہ خانہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کو سزا دلوائی، فواد چوہدری پریس کانفرنس کر چکا تھا لیکن اس کے باوجود اسے وعدہ معاف گواہ بنانے کے لیے پکڑے رکھا، پرویز الہی اور شاہ محمود قریشی آج پریس کانفرنس کر دیں تو ان کے سارے کیسز ختم ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 18 مارچ کو مجھے جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کا منصوبہ تھا 24 گھنٹے پہلے ہی جوڈیشل کمپلیکس کو ٹیک اوور کر لیا گیا تھا سادہ کپڑوں میں ملبوس بہت سے لوگ جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھے کیوں جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہیں لائی جا رہی؟

    عمران خان نے کہا کہ لندن پلان عاصم منیر اور نواز شریف کے درمیان تھا لندن پلان کے لیے ججز کو بھی ساتھ ملایا گیا آئی ایس آئی نے ججز کی تقرریاں کروائیں، جو ایسٹ پاکستان میں ہوا وہی آج ہو رہا ہے مشرقی پاکستان میں مجیب الرحمن کا مینڈیٹ چوری کر کے ملک توڑا گیا مجیب الرحمن کی اکثریت سے یحییٰ خان کی طاقت ختم ہوجاتی، حمود الرحمن کمیشن رپورٹ میں لکھا ہے کہ مجیب الرحمن الیکشن جیت گیا تھا، مشرقی پاکستان کی طرح اب بھی ہمارا مینڈیٹ کم کر کے ہمیں کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ساری قوم کو پتا ہے کہ عاصم منیر ملک چلا رہا ہے، جنرل عاصم منیر کی تقرری سے پہلے عارف علوی کے ذریعے پیغام بھیجا تھا کہ ہم تمہارے مخالف نہیں میں نے عارف علوی کے ذریعے عاصم منیر کو ٹیلی فون کروایا تھا کہ مجھے اس کے لندن پلان کے بارے میں معلوم ہے، علی زیدی رابطے میں تھا اس کے ذریعے بھی پیغام دیا تھا کہ نیوٹرل رہیں اور ملک کو چلنے دیں ہمیں کہا گیا کہ فکر نہ کرو وہ نیوٹرل رہیں گے، میں کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا غلامی سے بہتر موت ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ صرف سپہ سالار فوج نہیں ہوتا وہ الیکشن لڑ کر نہیں آیا، جنرل یحییٰ نے بھی اپنی طاقت کے لیے ملک کو تباہ کیا تھا، جنرل یحییٰ مجیب سے بات کر لیتا تو سرنڈر نہ کرنا پڑتا، 1971ء میں ملک ٹوٹا آج ملک کی معاشی کمر ٹوٹنے لگی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآرمی چیف کے پاکستانی ٹیم کے ساتھ افطار ڈنر کی تاریخ تبدیل
    Next Article پاکستان میں عید الفطر کس ممکنہ تاریخ کو ہوگی ؟
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، کورکمانڈرز کانفرنس

    جولائی 6, 2026

    سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی بقا کی شہ رگ ہے جس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    جولائی 6, 2026

    گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

    جولائی 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، کورکمانڈرز کانفرنس

    جولائی 6, 2026
    ایران

    ایران کا شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں پاکستانی اعلیٰ قیادت کی شرکت پر اظہارِ تشکر

    جولائی 6, 2026
    خاص خبریں

    سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی بقا کی شہ رگ ہے جس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    جولائی 6, 2026
    خاص خبریں

    گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

    جولائی 6, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 6, 2026

    نیا ٹیلی کام بل: کسی شہری کی زمین پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی وضاحت

    حکومت

    وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ…

    بین الاقوامی

    لاہور اور مانچسٹر کے مابین پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کا آغاز

    جولائی 2, 2026
    پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے میں 5000 الیکٹرک بسیں چلانے اور طلبا کو ای بائیکس دینے کا اعلان

    جون 30, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، کورکمانڈرز کانفرنس

    جولائی 6, 2026
    ایران

    ایران کا شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں پاکستانی اعلیٰ قیادت کی شرکت پر اظہارِ تشکر

    جولائی 6, 2026
    خاص خبریں

    سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی بقا کی شہ رگ ہے جس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    جولائی 6, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.