سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا کہ وہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے لیے کپڑے سلائی کرتی تھیں جو اب وزیر اعلیٰ پنجاب بن چکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں صبا فیصل نے بتایا کہ میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ان کی کپڑے کی فیکٹری تھی۔
انٹرویو کے دوران میزبان نادیہ خان نے صبا فیصل سے سوال کیا کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری میں کیسے آئیں؟اس کے جواب میں سینئر اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ کپڑے کی فیکٹری کی مالک ہیں جس نے میزبان کو حیران کر دیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز اور ان کی بیٹی مریم نواز کے لیے کپڑے سلائی کرتی تھیں۔صبا فیصل نے مزید کہا کہ وہ روایتی یا جدید کا لیبل نہیں لگانا چاہتیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر ایک کو اپنے انتخاب میں آزادی ہونی چاہیے۔
میزبانی کے فرائض کے دوران سوالات کا اختتام کرنے والے اعجاز اسلم نے سوال کیا کہ کیا اب وہ یہ کام مکمل طور پر چھوڑ چکی ہیں؟جس پر صبا فیصل نے جواب دیا کہ ’ہاں، جب میں کراچی شفٹ ہوئی تو مجھے اپنا کاروبار بند کرنا پڑا، اور مجھے صرف کاروبار بند کرنے کا سوچنے میں 6 ماہ لگے، میں نے استخارہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے بہت سوچا کہ کیا میں غلط نہیں کر رہی اور مجھے اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے، لیکن آخر کار میں نے سمجھا کہ اسے بند کر دینا چاہیے، اور میں سب کچھ چھوڑ کر کراچی آگئی، اب کوئی افسوس نہیں.”