گلگت(ندیم خان ) ہنزہ میں گرمی سے گلیشئر کے پگھلنے کا عمل تیزتر ہوگیا ،موسمیاتی تبدیلوں سے بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔
سیاحتی مقام عطاء آباد معروف ہوٹل سیلاب کی زد میں آیا ہے، خوفناک سیلاب کے دوران ہوٹل میں مقیم سیاحوں نے بھاگ کر جان بچائی ۔
معروف ہوٹل کی خبریں سامنے آنے پر انتظامیہ نے سیل بھی کردیا تھا ۔
ماہرین کے مطابق یہ ہوٹل سیلاب کی گزرگاہ پر تعمیر کیا گیا ہے، اس سے قبل بھی اس ہوٹل کو خطرے سے آگاہ کیا گیا تھا ۔