حویلیاں میں ذہنی مریض شخص نے اپنے ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کردیا، قتل ہونے والوں میں بھائی، بھابھی اور دو بھانجیاں شامل ہیں ۔
حویلیاں: پولیس کے مطابق کے نواحی علاقے بانڈی کوٹلاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ذہنی مریض نے اپنے ہی گھر کے چار افراد کو قتل کر دیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے حقیقی بھائی راشد خان، بھابھی سندس بی بی اور دو سگی بھانجیوں سعدیہ بی بی اور واحدہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے حویلیاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔