ہری پور ڈی ایس پی خانپور کی جانب سے حطار میں بینکوں کی سکیورٹی چیکنگ کی گئی۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP )کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ حطار شہریار خان کے حطار میں بینکوں کی سکیورٹی چیک کی ۔بینک منیجران سے ملاقات کی اور سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی۔ بینک سکیورٹی پر موجود اہلکاروں کا اسلحہ چیک کیا اور الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایات دیں۔