وفاقی حکومت نے بدھ کو 15 روز بعد لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی اسلام آباد سے گرفتاری کا انکشاف کیا۔
شاعر احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ فرحار کی اہلیہ کی جانب سے وکیل ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان نے عدالت کو بتایا کہ احمد گرفتاری کے بعد آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہے۔ اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیر کوٹ آزاد کشمیر کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔خیال رہے کہ شاعر احمد فرہاد 15 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے آئی ایچ سی میں درخواست دائر کی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعر کی بازیابی کے لیے جمعہ 24 مئی تک کی مہلت دی تھی اور احمد فرہاد کی بازیابی نہ ہونے پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر انٹر سروسز انٹیلی جنس (ISI) اور ملٹری انٹیلی جنس (MI) کے سیکٹر کمانڈرز کو طلب کیا تھا۔