راولپنڈی میں گھر کے اندر گیس لیکج سے دھماکے کے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت یاسر خان کے نام سے ہوئی، زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
راولپنڈی: ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ علاقے ڈھوک علی اکبر میں یاسر نامی شخص کے گھر کےے اندر گیس سلینڈر میں گیس لیکج ہو رہی تھہی کہ اس دوران دھماکہ ہوا ۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ 48 سالہ یاسر خان نے گھر میں جیسے ہی سگریٹ سلگایا تو زوردار دھماکہ ہوگیا ۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے سے یاسر خان 60 فیصد تک جھلس کر زخمی ہوگیا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔