جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے ۔
جنوبی وزیرستان اپر: پولیس کا کہنا ہے وانا بازار میں گاڑی سٹینڈ کے قریب پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے فوری بعد نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی ۔
دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہونے ہوگئے جب کہ 2 پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طاہر شاہ کے مطابق دھماکا اور فائرنگ کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں ۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس گاڑی راستے سے گزرتے ہی دھماکہ ہوا، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر دھماکے کا ہدف پولیس گاڑی تھا ۔