گلگت بلتستان،چترال اور مانسہرہ اور پشاور سمیت صوبے کے بعضی دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔
پشاور: زلزلے کے جھٹکے صوابی، سوات، ملاکنڈ،باجوڑ ،چترال، مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
اس دوران گلگت بلتستان میں غذر کے گاہکوچ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں کوف وہراس پھیل گیا ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، مرکز ہندوکش ریجن افغانستان اور گہرائی 110 کلومیٹر تھی ۔
زلزلے سے کسی جگہ مالی و جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔