افغانستان کے کے مختلف صوبوں میں 6.3 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے سمنگان صوبے سمیت دیگر شہروں میں محسوس کئے گئے ہیں ،افغان میڈیا کے مطابق مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔
کابل: افغان میڈیا کے مطابق زلزلےکے جھٹکے شمالی افغانستان کے صوبہ سمنگان سمیت دیگر صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے ۔
افغان میڈٰا کی رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 150 زخمی ہوگئے، مکانات اور سڑکوں کو بھی زلزلے کے بعد شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شدید نقصان پہنچا، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ۔
سمنگان میں زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ لوگ آدھی رات میں گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑنے لگے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کے مکانات گر سکتے ہیں ۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے تقریباً 22 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا ۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ سمنگان اور بلخ صوبوں کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردیا گیا ہے
رپورٹس کے مطابق زلزلےکے جھٹکے ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیےگئے ۔


