ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد توصیف نے کہا ہے سپورٹس کے فروغ کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، کھیلوں کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے۔ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ سے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ہو گی جس سے وہ معاشرے میں مثبت رجحانات کے فروغ میں اپنا کرداراداکر ینگے۔
ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر عابد جمیل،معروف فٹبالر چوہدری امجد شہزاد ایڈوکیٹ،چئیرمین ایسوسی ایشن ہری پور کے صدر ملک فیصل اقبال خان،وقاص احمد وکی و دیگر سے ملاقات کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے فٹبال ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اور کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ سپورٹس ڈیپارٹممنٹ فٹبال ایسوسی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگا،عنقریب فٹبال چیمپئین شپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام کھلاڑیوں کو یکساں مواقع فراہم ہونگے۔