دیامر(نديم خان) علاقہ داریل بشے گاہ میں خطرناک سیلاب کی وجہ سے رابطہ راستہ منقطع، کھڑی فصلیں اور سینکڑوں درخت سیلاب کی نذر ہو گئے ، انتظامیہ لوگوں کو سیلابی راستوں سے دور رہنے کی ہدایت کردی ۔
دیامر: مقامی افراد کا سیلابی ریلے سے لکڑی نکالنے کی کوششیں، انتظامیہ نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب کے راستوں سے دور رہیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے ۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر وسیم عباس داریل کا سیلاب سے متاثرہ علاقہ بشے گاہ کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کو ہدایات بھی دیں ۔
وسیم عباس نے عوام کو سیلابی ریلے سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی پانی کا بہاؤ کسی بھی وقت خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سیلاب کے قریب جاکر اپنے پیاروں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں، ضلعی انتظامیہ صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے ۔