پاکستان نے جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن اور آخری ٹی 20 میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1۔2 سے جیت لی، جنوبی افریقہ کے 140 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، فارم میں آنے والے سٹار بلے باز بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی اور 68 رنز بنا کر میچ میں اہم کردار ادا کیا، شاہین شاہ آفریدی نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں ۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے جس میں ریزا ہینڈرکس نے 40، کاربن بوچ نے 30 اور کپتان ڈونووین فیریئر نے 29 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 2،2 اور سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے 140 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ میں کامیابی حاصل کی اور سیریز بھی اپنے نام کر لی ۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 68 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
صاحبزادہ فرحان 19 اور صائم ایوب صفر پر آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم نے یہ میچ دو وکٹوں سے جیت کر سیریز اپنے نام کر لی ۔


