Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا یومِ آزادی یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے

    اگست 15, 2025
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچادی، 150 سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    اگست 15, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خاتون جاں بحق

    اگست 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»خیبرپختونخوا میں یکم جنوری سے لائف انشورنس سیکم شروع کرنے کا فیصلہ
    خاص خبریں دسمبر 4, 2024

    خیبرپختونخوا میں یکم جنوری سے لائف انشورنس سیکم شروع کرنے کا فیصلہ

    دسمبر 4, 20242 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Decision to start life time insurance scheme in Khyber Pakhtunkhwa
    خاندان کے سربراہ کے سرکاری یا صحت کارڈ کے پینل پر موجود کسی بھی اسپتال میں انتقال کی صورت میں حکومت رقم ادا کرے گی۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پشاور:  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں اگلے سال یکم جنوری سے لائف انشورنس سیکم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں تمام تر لوازمات کو بروقت حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی ۔

    وزیراعلیٰ ہاوس سے جاری اعلامیے کے مطابق  علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومت کے 8 فلیگ شپ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔

    انشورنس سکیم کے تحت خاندان کے سربراہ کے سرکاری ہسپتال یا صحت کارڈ کے پینل پر موجود کسی بھی ہسپتال میں انتقال کی صورت میں حکومت رقم ادا کرے گی۔

    منصوبے کے مطابق 60 سال تک کی عمر کے شخص کے انتقال کی صورت میں 10 لاکھ جبکہ ساٹھ سال سے اوپر کی عمر کی صورت میں 5 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے ۔

    شہریوں کی لائف انشورنس پر سالانہ 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی جو صوبائی حکومت ادا کرے گی، وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں صوبائی اسلامک تکافل انشورنس کمپنی کے قیام کے لیے تین ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ۔

    وزیر اعلیٰ نے صوبائی حکومت کی اپنی ٹرانسمشن لائن کے لاٹ-1 کو ہر صورت مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

    بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ لاٹ-1 40 کلومیٹر طویل 220 کے وی ٹرانسمشن لائن ہے جو سوات کے علاقہ مٹلتان سے بحرین تک بچھائی جائے گی، یہ منصوبہ 8 ارب روپے کی لاگت سے 18 مہینوں میں مکمل کیا جائے گا ۔

    وزیر اعلی کی پشاور ڈی آئی خان موٹر وے کے لیے زمین کی خریداری شروع کرنے اور اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو فوری طور پر 2 ارب روپے جاری کرنے کی بھی ہدایت ۔

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لئے زمین کی خریداری بیک وقت پشاور اور ڈی آئی خان دونوں جہگوں سے کی جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ فلیگ شپ منصوبے صوبے حکومت کے اہم ترجیحی منصوبے ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاپر چترال ریشن کے عوام کا جائز مطالبہ نظرانداز
    Next Article لکی مروت:سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک،2 گرفتار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا یومِ آزادی یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے

    اگست 15, 2025

    خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچادی، 150 سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    اگست 15, 2025

    آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خاتون جاں بحق

    اگست 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا یومِ آزادی یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے

    اگست 15, 2025
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچادی، 150 سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    اگست 15, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خاتون جاں بحق

    اگست 14, 2025
    خاص خبریں

    سنٹرل جیل ہری پور میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

    اگست 14, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    گلگت بلتستان میں ششپر گلیشئیر پگھلنے کے ساتھ تباہی کا سلسلہ جاری، متعدد گھر تباہ

    اگست 13, 2025
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا یومِ آزادی یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے

    اگست 15, 2025
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچادی، 150 سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    اگست 15, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خاتون جاں بحق

    اگست 14, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.