ایبٹ آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تھانہ مانگل پولیس کی کامیاب کارروائی کے دوران تین موٹر سائیکل چور گرفتار جبکہ چار عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیے گئے ۔
ایبٹ آباد: ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایت ہر پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل ٹیمپرنگ کے آلات بشمول ایک عدد گرائنڈر اور دو عدد فریم بھی برآمد کئے ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نصیر ولد مسکین سکنہ ٹنن، آنس ولد غلام حسین سکنہ میرا اور ندیم ولد طارق سکنہ مائیاں کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل نے مانگل پولیس کو اس کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایبٹ آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس فورس کی اولین ترجیح ہے ۔