گلگت کےمضافاتی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی۔
گلگت کےمضافاتی علاقوں میں بادل پھٹنےموسلا دھار بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، ہزاروں کنال اراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئی،گھروں اورمویشی خانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ آئندہ چند روز تک موسم ابرآلود رہےگا،کہیں ہلکی کہیں تیز بارش اور آندھی کا امکان ہے،سیلاب کی وجہ سےگلگت غذرشاہراہِ پر بھی ٹریفک معطل ہوگئی۔