پشاور( حسن علی شاہ سے ) خیبر ٹیلیویژن نیٹ ورک کے چینل کے ٹو ٹی وی سے امسال بھی 25 دسمبر کرسمس اسپیشل نشر کیا گیا جس میں ھمارے پاکستانی مسیحی بھائیوں نے اپنے اھل وعیال سمیت شرکت کی اس خصوصی شو میں کرسمس کی تاریخی اہمیت اور حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت اور انکی کرامات کے بارے میں بشب اور پادری صاحبان نےاھم معلومات بھی بیان کی کرسمس کی خوشی میں گیت بھی پیش کئے گئے اور شو میں شرکت بچوں میں خوبصورت تحائف اور مٹھائ بھی تقسیم کی گئ رداعمران اس خصوصی شو کی میزبان تھیں ۔