امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آج سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کی چین نے مخالفت کی ہے۔ چینی وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا چین کے ایران سے تجارتی اور توانائی کے معاہدے ہیں، چین ان معاہدوں کا احترام کرے گا اور دوسروں سےبھی توقع ہے کہ وہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔
چینی ایڈمرل نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کنٹرول کرتا ہے اور وہ ہمارے لیےکھلی ہے، چین کے بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس اہم آبی راستے کو محفوظ، مستحکم اور بلا رکاوٹ رکھنا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ چین توانائی کے تحفظ اور فراہمی کے لیے تمام فریقین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیارہے۔ اسلام آباد میں مذاکرات کا آغاز صورتحال بہتر بنانےکی جانب ایک قدم ہے، امید ہے فریقین جنگ بندی کی پاسداری کریں گے۔


