Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    قومی خبریں

    پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن کاعہدیدار ناپسندیدہ شخصیت قرار، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    وزیر اعظم شہبازشریف نے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیدیا

    مئی 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»پاکستانی طلباء کو چین میں زراعت کی جدید تربیت کیلئے گلگت بلتستان کے امیدوار بھی منتخب
    فیچرڈ جنوری 22, 2025

    پاکستانی طلباء کو چین میں زراعت کی جدید تربیت کیلئے گلگت بلتستان کے امیدوار بھی منتخب

    جنوری 22, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Candidates from Gilgit-Baltistan were also selected for modern agriculture training for Pakistani students in China
    طلباء و طالبات کی پہلی کھیپ مارچ 2025 میں چین روانہ ہوگی،وزیراعظم کو بریفنگ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی شعبے میں ترقی بے مثال ہے، دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے زرعی شعبے میں پاکستانی طلبا کی جدید تربیت کی درخواست کی تھی، پاکستانی طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چین میں جدید زراعت کی تربیت کے حصول کیلئے جانے والے پاکستانی طلبا و طالبات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ زرعی شعبے سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے شفاف طریقے سے پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کروائیں، 1287 درخواستوں میں سے 711 طلباء و طالبات تربیت کے طے کردہ معیار پر پورے اترے، ان طلباء و طالبات میں بلوچستان اور گلگت بلتستان کے امیدوار بھی شامل ہیں۔

    دوران اجلاس کہا گیا کہ ان طلباء و طالبات کو دو بیچز میں چین بھیجا جائے گا، پہلی کھیپ میں 300 طلبہ آبپاشی میں بہتری، مویشیوں میں بیماریوں کی تشخیص و نگرانی، مویشیوں کی افزائش نسل و جدید جینیات اور جدید بیجوں کی تیاری و انکی پراسیسنگ کے شعبوں میں تربیت کیلئے بھیجا جائے گا، طلباء و طالبات کی پہلی کھیپ مارچ 2025 میں چین روانہ ہوگی۔

    اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ 400 طلباء کی دوسری کھیپ رواں برس کے وسط میں چین بھیجی جائے گی جو زراعت میں جدید مشینری کے استعمال، فصلوں کی تیزی سے افزائش، زراعت میں جدید ٹیکنالوجی بشمول مصنوعی ذہانت کا استعمال اور پھلوں و سبزیوں کی پراسیسنگ کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

    دوران اجلاس وزیر اعظم نے زرعی شعبے کی تربیت کے لئے بھیجے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی، پورٹل سے درخواستوں کی سکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنانے کی بھی حکم دے دیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کی جدید تربیت کیلئے چین جانے والے طلباء و طالبات میں 10 فیصد خصوصی کوٹہ بلوچستان کے طلباء کیلئے مختص کیا گیا، چینی قیادت اور چینی یونیورسٹیوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستانی طلباء کو چین میں زراعت کی جدید تربیت کا موقع دیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبے کی تمام جامعات کے چانسلر بن گئے
    Next Article مانسہرہ کے جنگلات کو تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں، ڈی پی او مانسہرہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم آزادکشمیر کا بھمبر ہسپتال کا دورہ، بھارتی جارحیت کے دوران زخمی شہریوں کی عیادت کی

    مئی 13, 2025

    وادی کاغان میں این ایچ اے حکام سیاحوں کیلئے سڑکوں سے گلیشئیر ہٹانے میں مصروف

    مئی 13, 2025

    بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

    مئی 13, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    قومی خبریں

    پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن کاعہدیدار ناپسندیدہ شخصیت قرار، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    وزیر اعظم شہبازشریف نے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیدیا

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز اور جھوٹ پر مبنی بیانات مسترد کر دیئے

    مئی 13, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مارچ 6, 2024

    سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

    بلاگ

    حال ہی میں ایک صحافی اور سائبر کرائم ریسرچر عنبرین چوہدری جو بلیک میلن٘گ پر…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    قومی خبریں

    پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن کاعہدیدار ناپسندیدہ شخصیت قرار، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    وزیر اعظم شہبازشریف نے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیدیا

    مئی 13, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.