Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بلوچستان کے بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ

    جون 17, 2025
    خاص خبریں

    بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے اصل سفیر ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    جون 17, 2025
    پوٹھوہار

    پنجاب کے بجٹ میں راولپنڈی ڈویژن کیلئے کیا رکھا گیا ہے؟تفصیلات جانیئے

    جون 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جون 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»بلوچستان کے بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ
    خاص خبریں جون 17, 2025

    بلوچستان کے بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ

    جون 17, 20255 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Balochistan budget also includes a 10% increase in salaries of government employees and a 7% increase in pensions.
    بلوچستان کا آئندہ مالی سال 26۔2025 کے لیے1028 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا گیا ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    بلوچستان کا آئندہ مالی سال 26۔2025 کے لیے1028 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا گیا، ترقیاتی پروگراموں کے لیے 240 ارب روپے، غیرترقیاتی بجٹ 642 ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں ۔

    کوئٹہ: وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے قلیل وقت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، رواں مالی سال کا 100 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کیا جاچکا ہے جس سے بلوچستان کے ترقیاتی کاموں میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔

    صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا 21 فیصد سڑکوں، 18 فیصد آبپاشی، 13 فیصد تعلیم ، 8 فیصد صحت اور 2.3 فیص توانائی کے لیے رکھا گیا تھا، تعلیمی شعبے میں بہتری کے لیے حکومت نے 32ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی, عوام کو صاف پانی کی رسائی، ڈیموں کی تعمیر اور پانی دیگر منصوبوں پر 46 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ۔

    تنخواہ اور پنشن میں اضافہ : ۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز ہے، جبکہ  اہل ملازمین کو گریڈ 1 سے 16 تک ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس 20 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔

    بلوچستان میں امن و امان کیلئے مختص فنڈ کتنا ہے: ۔

    وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے امن و امان کاقیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے میں امن قائم کیا ہے، آئندہ مالی سال میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے غیرترقیاتی مد میں 83 ارب 70 کروڑ روپے اور ترقیاتی مد میں 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔

    صحت کیلئے کتنا فنڈ مختص کیا گیا : ۔

    میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 36 ارب 50 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ ہے، بجٹ میں محکمہ صحت کے مختلف منصوبوں اور نئی آسامیوں کیلئے ترقیاتی مد میں 16 ارب 40 کروڑ اور غیرترقیاتی مد میں 71ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ اسکیم کے لیے چار ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے ۔

    بلوچستان میں تعلیم کیلئے فنڈ: ۔

    وزیر خزانہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم کا شعبہ سرفہرست ہے، محکمہ تعلیم کے لیے 1170کنٹریکٹ،67 ریگولر آسامیاں تخلیق کی گئیں، رواں مالی سال میں ای سی ای اور اسکول ایجوکیشن کے لیے 28 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، گلوبل پارٹنرشپ ایجوکیشن گرانٹ کے تحت تعلیم میں مزید بہتری اصلاحات کے لیے 6 ارب 70 کروڑ روپے کی گرانٹس مختص کی گئی ہیں ۔

    انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال میں 1200 سے زائد آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں، آئندہ بجٹ میں سکول ایجوکیشن کے لیے ترقیاتی مد میں 19ارب 80 کروڑ اور غیرترقیاتی مد میں 101 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لیے رواں مالی سال 22 ارب 81 کروڑ روپے رکھے گئے تھے، اس سال جامعات کےبجٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

    میر شعیب نوشروانی کہا کہ شعبہ کالجزکے غیرترقیاتی بجٹ کیلئے 24ارب اور ترقیاتی امور کیلئے 5ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں ایک ہزار ملین روپے کی رقم میرچاکر خان یونیورسٹی کے سب کیمپس کو فعال بنانے کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

    زراعت کیلئے کتنا فنڈ مختص کیا گیا : ۔

    صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، زراعت کے شعبے کے ترقیاتی امور کیلئے 10 ارب،غیرترقیاتی امور کیلئے 16ارب 77کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ ۔

    بجٹ میں محکمہ خوراک کا حصہ: ۔

    میر شعیب نوشروانی نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں اس شعبے کےلیے ترقیاتی مد میں 26.9 ملین روپے اور ترقیاتی مد میں ایک ارب 19 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

    لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کیلئے : ۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کے ترقیاتی امور کے لیے 12 ارب 90 کروڑ اور غیرترقیاتی امور کیلئے 42ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

    مواصلات و تعمیرات کیلئے کتنی رقم رکھی گئی ہے: ۔

    صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کےلیے ترقیاتی مد میں 66 ارب 80 کروڑ اور غیرترقیاتی مد میں 17 ارب 48 کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں ۔

    آبپاشی اور ٹرانسپورٹ : ۔

    محکمہ آبپاشی کے غیر ترقیاتی امور کیلئے 5ارب 30کروڑ روپے اور ترقیاتی امور کیلئے 42 ارب 70 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، وزیر خزانہ کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کے غیرترقیاتی امور کیلئے 46 کروڑ 35لاکھ روپے اور ترقیاتی امور کے لیے 54 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کے اشتراک سے پیپلزٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ٹرین سروس ابتدائی طور پر کوئٹہ کے نواحی علاقوں سریاب اور کچلاک کے درمیان چلے گی ، پاکستان ریلویز کے موجودہ 5 اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ2 نئے اسٹیشن بھی تعمیر ہوں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے اصل سفیر ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے اصل سفیر ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    جون 17, 2025

    پنجاب کے بجٹ میں راولپنڈی ڈویژن کیلئے کیا رکھا گیا ہے؟تفصیلات جانیئے

    جون 17, 2025

    مانسہرہ: پولیس کی کارروائی کے دوران درجنوں پیشہ ور بھکاری گرفتار

    جون 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    بلوچستان کے بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ

    جون 17, 2025
    خاص خبریں

    بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے اصل سفیر ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    جون 17, 2025
    پوٹھوہار

    پنجاب کے بجٹ میں راولپنڈی ڈویژن کیلئے کیا رکھا گیا ہے؟تفصیلات جانیئے

    جون 17, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ: پولیس کی کارروائی کے دوران درجنوں پیشہ ور بھکاری گرفتار

    جون 17, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

    جنوری 2, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بلوچستان کے بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ

    جون 17, 2025
    خاص خبریں

    بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے اصل سفیر ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    جون 17, 2025
    پوٹھوہار

    پنجاب کے بجٹ میں راولپنڈی ڈویژن کیلئے کیا رکھا گیا ہے؟تفصیلات جانیئے

    جون 17, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.