Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    حکومت

    وفاقی حکومت کا کالعدم تنظیموں کے خلاف ملک گیر بڑے آپریشن کا فیصلہ

    فروری 15, 2026
    Uncategorized

    گلگت بلتستان میں ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کا کامیاب انعقاد

    فروری 15, 2026
    فیچرڈ

    ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا میچ آج کھیلا جا رہا ہے، محسن نقوی بھی کولمبو پہنچ گئے

    فروری 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    فروری 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ، رانا ثناء اللہ کی فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی
    خاص خبریں جنوری 10, 2025

    گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ، رانا ثناء اللہ کی فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی

    جنوری 10, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    APP14-090125 ISLAMABAD: January 09 - PM Adviser on IPC, Rana Sana Ullah is presiding over a meeting regarding electricity issue in Gilgit-Baltistan. Governor GB and Chief Minister GB also present in the meeting. APP/MAF/TZD
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    گلگت : وزیراعظم کے مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے گلگت بلتستان میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر مظاہرین کے مطالبات پورنے کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی کونسل کا اجلاس طلب کرکے 10روز میں فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔جمعرات کو وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کے حل کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ میں وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور رانا ثنااللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان، سابق وزیر اعلی حفیظ الرحمن، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، وفاقی سیکریٹری برائے بین الصوبائی رابطہ، وفاقی سیکریٹری برائے وزارت خزانہ سمیت پلاننگ ڈویژن، وزارت برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کو گلگت بلتستان میں جاری حالیہ لوڈ شیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منفی درجہ حرارت کی وجہ سے گلگت بلتستان میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ ہائیڈرو فلو کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے اور گلگت بلتستان میں لوگ بجلی نہ ملنے کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں۔

    رانا ثنا اللہ نے اجلاس کو بتایا کہ وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان کے لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے اور حکومت اس مشکل میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اجلاس میں اس بحرانی کیفیت سے نکلنے کیلئے گورنر، وزیر اعلی گلگت بلتستان، فنانس ڈویژن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان نے کہا کہ ہائیڈرو فلو کم ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں کو جنوری سے مارچ 2025ء تک ڈیزل جنریٹرز کے ذریعے بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے لیکن فنڈز کی عدم دستیابی وجہ سے حکومت گلگت بلتستان یہ اقدام اٹھانے سے قاصر ہے۔

    مسئلے کے حل کیلئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان وفاقی حکومت کی طرز پر اپنے حکومتی اخراجات کم کرے ،جی بی کونسل کا اجلاس 10دنوں کے اندر بلا کر جی بی کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈیزل جنریٹرز چلانے کیلئے درکار باقی ماندہ فنڈز وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے مختص کردہ بجٹ سے مہیا کرے گی۔دھرنے کی نمائندہ قیادت نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔مشیر وزیراعظم نے کہا کہ جی بی کے لوگوں کو اس یخ بستہ سردی میں بجلی کی فراہمی اشد ضروری ہے ،وزیر اعظم نے مسئلے کے حل کیلئے خصوصی تاکید کی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر نوٹس
    Next Article پاکستان میں صحت اور تعلیم کے بجٹ مختص کرنے پر اہم مکالمہ
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    وفاقی حکومت کا کالعدم تنظیموں کے خلاف ملک گیر بڑے آپریشن کا فیصلہ

    فروری 15, 2026

    بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

    فروری 14, 2026

    گلگت بلتستان: دوسرا ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ جی بی فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد

    فروری 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    حکومت

    وفاقی حکومت کا کالعدم تنظیموں کے خلاف ملک گیر بڑے آپریشن کا فیصلہ

    فروری 15, 2026
    Uncategorized

    گلگت بلتستان میں ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کا کامیاب انعقاد

    فروری 15, 2026
    فیچرڈ

    ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا میچ آج کھیلا جا رہا ہے، محسن نقوی بھی کولمبو پہنچ گئے

    فروری 15, 2026
    پوٹھوہار

    بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

    فروری 14, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    فروری 11, 2026

    مسلط کی گئی شہادت, تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    بلاگ

    پاکستانی معاشرے میں تشدد کے تجربے کو سمجھنے کے لیے اب یہ کافی نہیں رہا…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد: ہربن بھاشا کے متاثرین میں 2 ارب 46 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم

    فروری 12, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    حکومت

    وفاقی حکومت کا کالعدم تنظیموں کے خلاف ملک گیر بڑے آپریشن کا فیصلہ

    فروری 15, 2026
    Uncategorized

    گلگت بلتستان میں ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کا کامیاب انعقاد

    فروری 15, 2026
    فیچرڈ

    ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا میچ آج کھیلا جا رہا ہے، محسن نقوی بھی کولمبو پہنچ گئے

    فروری 15, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.