جعلی ڈگری کیس میں پیش نہ ہونے پر گلگت کی عدالت نے کے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے۔
بدھ کے روز سینئر سول جج /جوڈیشل مجسٹریٹ گلگت ہدایت علی نے کیس کی سماعت کی،اس موقع پر خالد خورشید عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،جس پر عدالت نے گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ خالد خورشید کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔
عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خالد خورشید کو قانونی تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی پر ضمانت دی گئی تھی لیکن ملزم قانون کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا۔