تھانہ ناران کی حدود گیٹی داس چوکی کی موبائل پر دورانِ گشت نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
ترجمان مانسہرہ پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
جبکہ چلاس پولیس کو بھی آن بورڈ لے کر پورے علاقے میں ناکہ بندیاں کر کے تمام علاقے کوگھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کے حوصلے بلند ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا ۔
ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے تک آپریشن جاری رہے گا، مزید تحقیقات اور پیش رفت سے میڈیا کو بروقت آگاہ کیا جائے گا ۔