Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر بے گناہ پاکستانیوں کے خون کا بدلہ لیا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 10, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان کا بھارت کو تباہ کن جواب،آپریشن بنیان المرصوص کاآغاز، متعدد ائیر بیسز اور ائیر فیلڈ تباہ کردیں، دشمن نے نقصان کا اعتراف کرلیا

    مئی 10, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کی بڑی شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری دیدی

    مئی 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»ْچکوال میں تین افراد کے مبینہ قاتل گرفتار
    پوٹھوہار جنوری 29, 2025

    ْچکوال میں تین افراد کے مبینہ قاتل گرفتار

    جنوری 29, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    چکوال:  چوآسیدن شاہ پولیس نے جھیک میں خاتون سمیت قتل ہونے والے تین افراد کے مبینہ دو قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈسرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ خالد محمود وٹو اور ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ مرزا آصف محمود کو اس تہرے قتل کے اصل ملزمان کو جلد از جلد تلاش کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

    اس حوالے سے منگل کوتھانہ چوآسیدن شاہ میں ایک پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ خالد محمود وٹو اور ایس ایچ او مرزا آصف محمود نے بتایا کہ یکم نومبر 2024 کو جھیک گاؤں میں نبیلہ یاسمین زوجہ سید محمود الحسن شاہ، نبیلہ یاسمین کے بیٹے سید انیس حیدر بخاری ولد سید محمود الحسن شاہ اور نبیلہ یاسمین کے بھائی سید قیصر علی شاہ کو پسٹل کے فائر کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

    وارثان نے اس تہرے قتل کا الزام اپنے قریبی رشتہ داروں جن سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا پر لگاتے ہوئے یزدان عباس، مجتبیٰ الحسن، مسلم عمران اور زیجا الحسن پر لگایا تھا تاہم تفتیش کے دوران پولیس نے ان چاروں ملزمان کو بے گناہ قرار دیا تھا۔ دو ماہ کی کوشش کے بعد پولیس نے آڑہ گاؤں کے دو ملزمان سید حسن لجپال حیدر شاہ ولد جہانگیر شاہ اور کمیل عباس ولد نصیر احمد کو گرفتار کر کے آلہ قتل اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ نبیلہ یاسمین کے خاوند محمود الحسن شاہ آڑہ کے جہانگیر شاہ سے مل کر کوئلے کی لیز چلا رہے تھے۔ محمود الحسن شاہ کی وفات کے بعد مقتولہ نبیلہ یاسمین اور جہانگیر شاہ کے درمیان کوئلے کے کاروبار پر تنازعہ پیدا ہوگیا۔ بعد میں جہانگیر شاہ نے نبیلہ یاسمین کو ایک اشٹام کے ذریعے ہر ماہ دولاکھ ستر ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا لیکن پھر رقم نہ دی جس پر دونوں فریقین کے درمیان پہلے سے چلنے والے تنازعے نے اور شدت اختیار کر لی۔

    دوسری طرف مقتولہ نبیلہ یاسمین کا اپنے شوہر کے بھائیوں سے زرعی زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ وقوعہ کے روز جب نبیلہ یاسمین کے دیور متنازعہ زمین پر ہل چلا رہے تھے تو نبیلہ یاسمین نے اپنے بیٹے اور بھائی کی مدد سے مخالف فریق کو ہل چلانے سے روک دیا۔ اس موقع پر دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ اسی روز شام کو دو افراد نے گھر میں گھس کر نبیلہ یاسمین، ان کے بیٹے سید انیس حیدر بخاری اور بھائی سید قیصر علی شاہ کو قتل کر دیا تھا۔

    زرعی زمین پر دن کو ہونے والے جھگڑے کی وجہ سے وارثان نے اس تہرے قتل کا الزام یزدان عباس، مجتبی الحسن، مسلم عمران اور زیجا الحسن پر لگایا جو پولیس تفتیش میں بے گناہ نکلے۔ ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ مرزا آصف محمود اور ان کی ٹیم نے انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہوئے دو ماہ کے اندر اس تہرے قتل کے اصل ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleترکیہ میں شہری کے اغوا اور تشدد میں ملوث گینگ کے ارکان ہریپور سے گرفتار
    Next Article گورنر گلگت بلتستان کی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر بے گناہ پاکستانیوں کے خون کا بدلہ لیا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 10, 2025

    پاکستان کا بھارت کو تباہ کن جواب،آپریشن بنیان المرصوص کاآغاز، متعدد ائیر بیسز اور ائیر فیلڈ تباہ کردیں، دشمن نے نقصان کا اعتراف کرلیا

    مئی 10, 2025

    بھارت کی بڑی شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری دیدی

    مئی 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر بے گناہ پاکستانیوں کے خون کا بدلہ لیا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 10, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان کا بھارت کو تباہ کن جواب،آپریشن بنیان المرصوص کاآغاز، متعدد ائیر بیسز اور ائیر فیلڈ تباہ کردیں، دشمن نے نقصان کا اعتراف کرلیا

    مئی 10, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کی بڑی شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری دیدی

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارتی حملوں میں 33 افراد شہید اور 74 زخمی ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    مئی 9, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    بلاگ

    سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

    مارچ 6, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر بے گناہ پاکستانیوں کے خون کا بدلہ لیا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 10, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان کا بھارت کو تباہ کن جواب،آپریشن بنیان المرصوص کاآغاز، متعدد ائیر بیسز اور ائیر فیلڈ تباہ کردیں، دشمن نے نقصان کا اعتراف کرلیا

    مئی 10, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کی بڑی شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری دیدی

    مئی 9, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.