Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    فتح جنگ: بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاوند جاں بحق، بیوی اور بیٹا زخمی

    اکتوبر 24, 2025
    خاص خبریں

    ہنگو: پولیس وین پر بم دھماکہ، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

    اکتوبر 24, 2025
    فیچرڈ

    معرکہ حق نے دنیا کی جنگی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق

    اکتوبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»اللّٰہ نے ’’معرکہ حق‘‘ میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے ،فیلڈ مارشل عاصم منیر
    خاص خبریں جون 27, 2025

    اللّٰہ نے ’’معرکہ حق‘‘ میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے ،فیلڈ مارشل عاصم منیر

    جون 27, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Allah helped us in the "Battle of Truth" because we were on the right side, Field Marshal Asim Munir
    پاکستان نے نہ پہلے بھارت کی اجارہ داری قبول کی اور نہ آئندہ کبھی کرے گا، فیلڈ مارشل
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے ،پاکستان نے نہ پہلے اس کی اجارہ داری قبول کی اور نہ آئندہ کبھی کرے گا ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے ملاقات کی، آرمی چیف نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ افواج پاکستان دور حاضر کے جنگی تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو ہمہ وقت تیار رکھتی ہیں، ہم بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نے نہ پہلے اس کی اجارہ داری قبول کی اور نہ آئندہ کبھی کرے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے جو اس کے اپنی اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں سے متعصبانہ اور ظالمانہ رویوں کا نتیجہ ہے ۔

    آرمی چیف نے کہا کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہے، بحیثیت قوم ہم پاکستانی کبھی بھی بھارت کے آگے جھکے ہیں، نہ جھکیں گے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور ہم اس سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، تاہم ہم اُن سے ایک ہی تقاضا کرتے ہیں کے وہ بھارت کی دہشت گردانہ پروکسیز ’فتنۃ الہندوستان‘ اور ’فتنۃ الخوارج‘ کو جگہ نہ دیں ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران کو ہدایت کی کہ اپنی انفرادی اور علاقائی پہچان سے بڑھ کر پاکستانیت کی پہچان کو اپنائیں، ہر نظام میں مسائل اور کمزوریاں ہوتی ہیں، آپ کا کام ہے کہ کمزوریوں اور منفی قوتوں کو نظام پر حاوی نہ ہونے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ جو اقوام اپنی تاریخ کو بھول جاتی ہیں ان کا مستقبل بھی تاریک ہو جاتا ہے، پاکستان کی کہانی اور تاریخ کو جانیے اور اپنی اگلی نسلوں تک پہنچائیں، ملک سے محبت اور وفاداری اولین اور بنیادی شرط ہے، اپنے اندر جرات، قابلیت اور کردار پیدا کریں، اگر ان میں سے ایک جزو کو چننا ہو تو ہمیشہ کردار کو فوقیت دیجیے گا ۔

    52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے کشمیر، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں پاک فوج کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسوات سمیت خیبر پختونخوا میں بارشوں کے دوران 11 افراد جاں بحق،6 زخمی
    Next Article مخصوص نشستوں کے فیصلے میں قانون کی درست تشریح ہوئی، وزیراعظم کا عدالتی فیصلے کا خیر مقدم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ہنگو: پولیس وین پر بم دھماکہ، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

    اکتوبر 24, 2025

    تحریک لبیک پاکستان پر ايک بار پھر پابندی لگادی گئی

    اکتوبر 23, 2025

    اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی

    اکتوبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    فتح جنگ: بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاوند جاں بحق، بیوی اور بیٹا زخمی

    اکتوبر 24, 2025
    خاص خبریں

    ہنگو: پولیس وین پر بم دھماکہ، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

    اکتوبر 24, 2025
    فیچرڈ

    معرکہ حق نے دنیا کی جنگی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق

    اکتوبر 24, 2025
    پوٹھوہار

    احتجاج کیس میں علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

    اکتوبر 24, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی سربراہی میں ڈھوڈیال میں کھلی کچہری کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان کا افغان طالبان کی درخواست پر 2 دن کیلئے جنگ بندی کا اعلان

    اکتوبر 15, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    فتح جنگ: بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاوند جاں بحق، بیوی اور بیٹا زخمی

    اکتوبر 24, 2025
    خاص خبریں

    ہنگو: پولیس وین پر بم دھماکہ، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

    اکتوبر 24, 2025
    فیچرڈ

    معرکہ حق نے دنیا کی جنگی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق

    اکتوبر 24, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.